فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل کمیٹی خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے علاقائی حریفوں کا مقابلہ کرنے اور بجلی کی پائیدار و مناسب قیمت پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے صنعتی انرجی ٹیرف کو معقول بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹیکس نظام کو آسان بنایا جائے اور ہراسانی کا خاتمہ کیا جائے، شاہد عمران

مزید خبریں
لاہور۔15نومبر (اے پی پی):فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل کمیٹی خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے علاقائی حریفوں کا مقابلہ کرنے اور بجلی کی پائیدار و مناسب قیمت پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے صنعتی انرجی ٹیرف کو معقول بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اتوار کو ہارون آباد سے آنے والے صنعت کاروں کے وفد کے سربراہ جوہدری طائر محمود آرئیں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برآمدی صنعتوں کے لیے ٹیکس نظام کو آسان بنایا جائے اور ہراسانی کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے سٹیٹ بینک اور حکومت سے مزدور دوست صنعتوں کے لیے رعایتی شرح پر فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کی سب سے بڑی معاشی طاقت سستی لیبر ہے، اگر فوری طور پر ساختی اصلاحات نہ کی گئیں تو یہ آبادی کا فائدہ ملکی معیشت کے لیے چیلنج بن سکتا ہے۔ شاہد عمران نے بتایا کہ پاکستان کی لیبر لاگت بھارت سے34 فیصد، ویتنام سے 41 فیصد اور چین سے 62 فیصد سستی ہے، جو برآمدی شعبے کے لیے ایک اہم فائدے کی حامل ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ صرف سستی لیبر کافی نہیں ہے، توانائی کے بحران، پیچیدہ ٹیکس نظام اور بلند شرح سود جیسے تین بڑے مسائل اس فوائد کو ختم کر رہے ہیں۔







