17.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے عالمی کنسلٹنگ فرم میک کینزی اینڈ...

ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے عالمی کنسلٹنگ فرم میک کینزی اینڈ کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں ، مقصد ٹیکس وصولی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے عالمی کنسلٹنگ فرم میک کینزی اینڈ کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں ،اس اقدام کا مقصد ٹیکس وصولی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے جس سے شفافیت میں اضافہ اور محصولات میں بہتری متوقع ہے۔

پیر کو قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میک کینزی اینڈ کمپنی کی معاونت سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے جس سے ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی اور نظام میں شفافیت بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے انسانی مداخلت کو کم سے کم کرنے، ٹیکس چوری کی روک تھام اور اس سیکٹر میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573460

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں