ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے اقدمات ،توانائی کی بچت کے لیے اوقات کار تبدیل کیے جائیں،صدر آئی سی سی آئی

55
Chamber of Commerce

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈسٹریز کے صدر احسن ظفر بختاوری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے، تمام کمرشل میٹرز کو این ٹی این نمبرز کے ساتھ مشروط کیا جائے جس سے ٹیکس نیٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،توانائی کی بچت کے لیے اوقات کار کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق احسن بختاوری نے کہا کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو بجٹ میں شامل کرنے کی ضرورت ہے،مشکل معاشی صورتحال میں چیمبرز کے ساتھ مشاورت سے معاشی لائحہ عمل تشکیل دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایل سیز اورامپورٹ پر پابندی،کمرشل بجلی کے ٹیرف میں ریجنل سطح پر فرق،سمگلنگ سمیت ایسے تمام مسائل جو ملکی اکانومی کو نقصان پہنچا رہے ہیں ان کے حل کیلئے مستقل بنیادوں پر پالیسیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔