27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتجارتی خبریںٹیکس پالیسیاں متوازن، منصفانہ اور معاشی حقائق کی عکاس ہونی چاہئیں، افتخار...

ٹیکس پالیسیاں متوازن، منصفانہ اور معاشی حقائق کی عکاس ہونی چاہئیں، افتخار علی ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسیاں متوازن، منصفانہ اور معاشی حقائق کی عکاس ہونی چاہئیں۔ اتوار کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے نفاذ کا بنیادی مقصد ترقی کی حوصلہ افزائی، انٹرپرائز کا فروغ اور طویل مدتی خوشحالی کو یقینی بنانا ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے پالیسی سازوں سے مطالبہ کیاکہ ٹیکس نظام کو زمینی حقائق کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے، اس کے بعد ہی جامع معیشت کی تعمیر ممکن ہو سکتی ہے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں