21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومتجارتی خبریںٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں...

ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 23 فیصد کااضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):ملک سے ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر23 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 سے لیکرمئی 2024 تک کی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی

برآمدات سے ملک کو2.925 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.371 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، مئی 2024 میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 332ملین ڈالرریکارڈکیاگیا

- Advertisement -

جوگزشتہ سال مئی کے 236ملین ڈالرکے مقابلہ میں 41 فیصدزیادہ ہے، اپریل کے مقابلہ میں مئی میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر7 فیصدکی نموہوئی، اپریل میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کاحجم 310 لین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جومئی میں بڑھ کر332 ملین ڈالرہوگیا۔\

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478227

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں