اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 1.206 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سا ل اسی مدت میں ٹیکنالوجی …
ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 1.206 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہے،
گزشتہ سا ل اسی مدت میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 894 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ اکتوبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 330 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ اکتوبر کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ ہے،
گزشتہ سا ل اکتوبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 238 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 13فیصد اضافہ ہوا ، ستمبر میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات کا حجم 292 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا جو اکتوبر میں بڑھ کر 330 ملین ڈالر ہو گیا۔









