لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار ملک نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، زراعت، حفظان صحت اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں جدت اور تنوع کے ساتھ عالمی منڈیوں کی غیر یقینی صورتحال سے بچا جا سکتا ہے۔ اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی معیشت کی پیچیدگیوں سے دوچار ہے اور اس کا مقابلہ کرنے …
ٹیکنالوجی میں جدت و تنوع کے ساتھ عالمی منڈیوں کی غیر یقینی صورتحال سے بچا جا سکتا ہے، افتخار ملک

مزید خبریں
لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار ملک نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، زراعت، حفظان صحت اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں جدت اور تنوع کے ساتھ عالمی منڈیوں کی غیر یقینی صورتحال سے بچا جا سکتا ہے۔ اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی معیشت کی پیچیدگیوں سے دوچار ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کیلئے پائیدار ترقی اور تنوع ہی بہترین حکمت عملی ہے،
اب معیشتیں تیزی سے ایک دوسرے پر انحصار کی طرف گامزن ہیں اس لئے ہم بھی متنوع شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے مخصوص صنعتوں میں معاشی بدحالی کے خطرات کو کم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنوع سے جدت اور کاروبار کو فروغ ملتا ہے، صنعتوں کی وسیع رینج کے فروغ سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں بلکہ تخلیقی صلاحیتیں اور موافقت کا کلچر بھی پروان چڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختراعی اور متنوع صنعتیں نئے آئیڈیاز اور ایجادات کے لیے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ افتخار ملک نے مزید کہا کہ تنوع سے ہماری عالمی مسابقت کو بھی فروغ ملتا ہے
اور یہ متنوع معاشی بنیاد ہمیں بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی فراہم کرتی ہے جس سے علاقائی ترقی اور مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری فروغ پاتی ہے اور شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان اقتصادی تفاوت کو کم کیا جا سکتا ہے۔








