ٹیکنالوجی کی برآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 28 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

131

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):ٹیکنالوجی کی برآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کےپہلے 6 ماہ میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمد سے ملک کو 1.864 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمد سے ملک کو 1.456 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

دسمبر میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 348 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے، دسمبر 2023 میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمد سے ملک کو 303 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 12 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا ، نومبر میں ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 310 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو دسمبر میں بڑھ کر 348 ملین ڈالر ہو گیا