ٹیکنالوجی کے ذریعے انجینئرنگ کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے پنجاب یونیورسٹی اور ٹیلیک کے مابین معاہدہ

132
ٹیکنالوجی کے ذریعے انجینئرنگ کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے پنجاب یونیورسٹی اور ٹیلیک کے مابین معاہدہ

لاہور۔26فروری (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انجینئرنگ کی تعلیم کو بڑھانے کے لیے ٹیلیک گروپ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کے تحت، ٹیلک گروپ کے تعاون سے پنجاب یونیورسٹی کو(ایجوکیشن ڈونیشن پیکیج ای ڈی اے سافٹ ویئوسوٹس فراہم کرے گا جو طلبا کو انڈسٹری کے معیاری آلات سے آراستہ کرے گا۔

ایم او یو پر ٹیلیک گروپ کے سی او او اور وائس چانسلر نے دستخط کیے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان، ڈائریکٹر، ایکسٹرنل لنکیجز پنجاب یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد سرور، ڈین، فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، صدر پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر امجد عباس مگسی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے شرکا نے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی۔