ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر24 فیصد اضافہ

56
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر24 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.616 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جومالی سال 2021 کے مقابلہ میں 24 فیصدزیادہ ہے،

مالی سال 2021 میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.108 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،مئی کے مقابلہ میں جون کے دوران ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات میں 28 فیصدکی نموریکارڈکی گئی تھی،

مئی میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو183 ملین ڈالر زر مبادلہ حاصل ہواتھا جو جون میں بڑھ کر235 ملین ڈالرہوگیا، جون میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ کی شرح 12 فیصدریکارڈکی گئی ہے۔