12.7 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومقومی خبریںٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران میں سالانہ کانوووکیشن اور ادبی فیسٹیول (بہار نو)...

ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران میں سالانہ کانوووکیشن اور ادبی فیسٹیول (بہار نو) کا انعقاد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 22 فروری (اے پی پی):ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران میں سالانہ کانوووکیشن اور ادبی فیسٹیول (بہار نو) انعقاد کیا گیا، گریجویشن سرمنی اینڈ لٹریچر فیسٹیول کے مہمان خاص ایم ڈی بی ٹوٹا محمد طارق مینگل، سی ای او ٹی ایف عاصم مشتاق، کمشنر اونر انفارمیشن سابق وزیر میڈم شہینہ خان، سابق ایم ڈی سندھ ایجوکیشن عبدالقدیر قاضی، کمانڈنٹ خاران رائفل بلال شوکت اور ڈائریکٹر بی پی پی پی اے احسان اللہ تھے،

اس موقع سی ای او ٹی ایف عاصم مشتاق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران میں ڈیڈھ سال کا سفر نہایت ہی خوشگوار اور مختلف چیلنجز کے ساتھ گزرا، سابق گورنر عبدالقادر بلوچ جس طرح ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران کی خاران بنیاد رکھی اور جس طرح ٹی ایف کو اینڈ اوور ٹیک اوور ہوا یہ لمبا سفر ہے، بہرحال اس سفر میں ایم ڈی سی، حکومت بلوچستان، بی ٹوٹا،دی اونر فاونڈیشن، بلوچستان پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کا ٹی ایف کے ساتھ کنٹریبیوشن اور ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران کو رول ماڈل بنانے میں اہم کردار رہا ہے، ٹی ایف کا مقصد ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران کے پلیٹ فارم پر نہ صرف خاران بلکہ رخشان ڈویژن کے نوجوانوں اور خواتین کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقع اور پلیٹ فارم مہیا کرنا، آج ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران میں کم از کم سات سو کے قریب کمپیٹینٹ اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دینے والے ہیں،

- Advertisement -

ہمارا مقصد یہاں تک ختم نہیں ہوا، ہم اس وقت خود کو کامیاب سمجھیں گے جب ہم ان نوجوانوں اور خواتین کو روزگار دیں گے، سی ای او عاصم مشتاق نے چیرمین ٹی ایف ڈاکٹر ظفر اقبال کی محنت اور کاوشوں کو بھی سراہا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی بی ٹوٹا محمد طارق مینگل نے کہا کہ خاران اور ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر خاران میرے لئے نیا ہے، اس وقت میں نہ صرف بی ٹوٹا بلکہ وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی نمائندگی کر رہا ہوں، بلوچستان میں نوجوانوں میں احساس کمتری اور محرومیت بے روزگاری کی وجہ سے ہے، اگر نوجوانوں کو روزگار دیا جائے تو بلوچستان کے حالات کسی حد بہتر ہو سکتے ہیں، بی ٹوٹا کے ایم ڈی محمد طارق مینگل نے خاران اور رخشان زون کے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس خلیج کوریا، جرمنی کے مخلتف کمپنیز ہیں جہاں خاران اور رخشان کے نوجوانوں کو روزگار دلا سکتے ہیں،

نوجوان آجائیں اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، سابق وزیر کمشنر انفارمیشن سیکریٹری شہینہ خان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میں بذات خود کافی خوش ہوں کہ خاران جیسے دورافتادہ علاقے میں میری بہنیں اور بھائیاں اس طرح ہنر کو لے کر مخلص ہیں، مجھ سے بھی ہوا میں خاران کے نوجوانوں خصوصا اپنے بہنوں کے لیے کرونگا، تا کہ انہیں پلیٹ فارم مہیا ہو اور خود روزگار کر سکیں، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم ڈی سی اویس عنایت میمن، عبدالقدیر قاضی، کمانڈنٹ خاران رائفل بلال شوکت نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ٹریننگ سینٹر خاران کے کوششوں کو سراہایا،

ڈائریکٹر کیمپس سید اللہ داد شاہ نے پروگرام کے شروعات میں معزز مہمانوں کو بلوچی دستار اور بلوچی چادر پہنائے، جبکہ میل و فیمیل کیمپس کیمپس کے فرسٹ بیج کے ریگولر اسٹوڈنٹس، نیو ٹیک پروگرام ، ہزا پروگرام اسٹوڈنٹس میں سرٹیفکیٹ تقسیم کر دی گء، اس پروگرام میں انڈیپینڈنٹ ایکسپرٹ ( ٹیوٹ ) ڈپٹی ڈائریکٹر بی -ٹیوٹا غلام رضا بلوچ، میڈم شگفتہ نورین، ڈائریکٹر پروگرامز سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن نثار بانھبن بھی موجود تھے، جبکہ خاران کے مخلتف محکموں کے آفیسرز، سیاسی و قبائلی شخصیات، ادبی و فکری شخصیات، پروفیسرز اسٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جبکہ بک اسٹال اور مختلف ٹریڈ کے اسٹال بھی میل و فیمیل کیمپس میں لگے ہوئے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564902

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں