- Advertisement -
لاس اینجلس ۔25اگست (اے پی پی):امریکی نجی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے تکنیکی خرابی کے باعث سٹار شپ راکٹ کی دسویں آزمائشی پرواز اتوار کے روز منسوخ کر دی گئی ۔ شنہوا کے مطابق پرواز ٹیکساس میں کمپنی کی سٹار بیس تنصیب سے شام 6:30 بجے (مقامی وقت) روانہ ہونا تھی۔سپیس ایکس کے مطابق گراؤنڈ سسٹمز میں مسئلے کے باعث پرواز کو مؤخر کیا گیا۔
آزمائشی پرواز کا مقصد پہلے مشنوں کی طرز پر خلائی گاڑی کی واپسی اور پہلا پیلوڈ چھوڑنے جیسے تجربات تھے۔سٹار شپ اور اس کے سپر ہیوی راکٹ کو مکمل طور پر قابلِ استعمال خلائی نظام کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے، جو خلا بازوں اور کارگو کو زمین کے مدار، چاند، مریخ اور دیگر سیاروں تک لے جانے کے لیے استعمال ہوگا۔
- Advertisement -
- Advertisement -