ٹی آئی پی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے قبضہ سے ہیروئن برآمد کر لی

117
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

ہری پور۔ 1 نومبر (اے پی پی):ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کی منشیات سے پاک مہم جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی شفیق الرحمن نے نفری پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عابد علی ولد محمد دین سکنہ سیکٹر نمبر 4 کھلابٹ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 370 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی۔