ٹی ایچ کیو ہسپتال سرور شہید میں جدید لیبارٹری کا افتتاح،ایم ایس

33
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

مظفرگڑھ۔ 26 جنوری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید میں جدید لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا۔ ایم ایس، ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید ڈاکٹر شاہد فرید فاروقی نے چیئرمین مانیٹرنگ سیل سردار امجد عباس خان چانڈیہ بلوچ کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید میں جدید لیب کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر شاہد فرید فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ہسپتال میں جدید لیب کا افتتاح کیا گیا ہے، اس لیبارٹری میں تمام ٹیسٹ جدید مشینوں پر کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیب کے قیام کا مقصد غریب شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہاں تمام ضروری اور بنیادی ٹیسٹ ہو سکیں گے اور غریب لوگوں کےلئے بالکل مفت ہوں گے۔اب انہیں کوئی ٹیسٹ کسی پرائیویٹ لیبارٹری سے نہیں کرانا پڑے گا۔