نوشہرہ ورکاں ۔ 21 نومبر (اے پی پی):محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں تین روزہ صحت میلہ جاری ہے ۔
تین روزہ صحت میلہ میں ہیپاٹائٹس۔شوگر۔ٹی بی اور دیگر امراض کے ٹیسٹ اور ادویات فری ہو رہے ہیں ۔ اس صحت میلے کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے اور علاقہ بھر سے سینکڑوں مریض مستفیدہوتے ہیں
اس موقع پر ماہر سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی اس کاوش سے ضرورت مند مریضوں کو بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔