اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):3 ملکی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈکرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دیدی
۔ہفتہ کو بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 185 رنزبنائے بدرمنیرنے نصف سینچری اسکور کی اور معین اسلم نے 33 رنزبنائے۔
جواب میں بھارتی ٹیم 20 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر127 رنزبناسکی. روی نے 28 جبکہ پرکاش نے 26 رنزاسکورکئے پاکستان کیجانب سے انیس جاویداور شاہ زیب حیدرنے 2دو کھلاڑیوں کوأوٹ کیا۔