ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوپنر کے طور پر میں ابتدائی چھ اوورز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں،فخرزمان

197
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوپنر کے طور پر میں ابتدائی چھ اوورز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں،فخرزمان

کراچی۔4فروری (اے پی پی):معروف کرکٹر فخرزمان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اوپنر کے طور پر میں ابتدائی چھ اوورز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ 30گز کے دائرے سے باہر دو فیلڈرز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے خلا زیادہ ہوتاہے، میں پہلی ہی گیند سے بائونڈری لگانے کی کوشش کرتا ہوں اور اسٹرائیک روٹیٹ کرکے اچھی گیندوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتا ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق فخر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ قدرتی کھیل، ذہنیت اور ٹیم کی مانگ جیسے بہت سے عوامل ہیں جو ایک جارحانہ اوپنر کو تشکیل دیتے ہیں،میرے خیال میں اٹیکنگ ذہنیت کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں نقطہ نظر عام طور پر مختلف ہوتا ہے کیونکہ آپ ہدف کے پیچھے جا رہے ہوتے ہیں،اگر آپ چھوٹے ٹوٹل کا تعاقب کررہے ہیں تو آپ کے پاس ایڈجسٹ کرنے کا وقت ہے اور دبائو اتنا زیادہ نہیں ہوتالیکن اگر آپ کسی بڑے ٹوٹل کو حاصل کرنا چاہ رہے ہیں تو آپ کواٹیکنگ بیٹنگ کرنی پڑے گی۔ فخرزمان نے لاہور قلندرز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے پی ایس ایل میں588 رنز بنائے ہیں اور پچھلے سال ان کا پچھلے سال 152.72 کا اسٹرائیک ریٹ تھا۔آئندہ ایڈیشن میں کھیلنے والے بلے بازوں میں فخر کے 73 چھکے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کے 79 چھکوں کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔