ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کی تیاری کے سلسلے میں پریکٹس کے دوران روزانہ 100 سے 150 چھکے لگاتاہوں،آصف علی کا دعوی

105
ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کی تیاری کے سلسلے میں پریکٹس کے دوران روزانہ 100 سے 150 چھکے لگاتاہوں،آصف علی کا دعوی

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):قومی ٹیم کے جارحانہ بیٹر آصف علی نے دعوی کیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کی تیاری کے سلسلے میں پریکٹس کے دوران روزانہ 100 سے 150 چھکے لگاتاہوں۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے آصف علی نے کہا کہ جب میں بیٹنگ کے لئے میدان میں اترتا ہوں تو اس وقت 10 سے زائد رنز کی اوسط درکار ہوتی ہے، اس دوران بڑی شارٹس کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے لئے کافی پریکٹس درکار ہوتی ہے۔

آصف علی نے کہا کہ ایک ہی شاٹ کو دو بار کھیلنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچتا کیونکہ ٹی 20 جدت کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں ٹی20 میں بیٹنگ کے لئے آتا ہوں تو مجھ پر ہمیشہ دبائو رہتا ہے، اس دوران گیند کو لائن اور لینتھ کے مطابق مارنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر روزانہ 100 سے 150 چھکے مارنے کی پریکٹس کرتا ہوں جس کی وجہ سے میچ میں چار سے پانچ چھکے لگانے میں مدد ملتی ہے۔