31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومکھیل کی خبریںٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، انگلینڈ نے 28 ویں میچ میں اومان...

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، انگلینڈ نے 28 ویں میچ میں اومان کوباآسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا ،عادل رشیدمین آف دی میچ قرار

- Advertisement -

انٹیگا۔14جون (اے پی پی):دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 28 ویں میچ میں اومان کوبا آسانی 8 وکٹوں سے پچھاڑ کر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے ، انگلینڈ نے اومان کا 48 رنز کا ہدف 3.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، اس کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث اومان کی ٹیم 47 رنز بناسکی،عادل رشید نے اپنے 4اوورز میں محض 11 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،ان کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعے کو سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم نارتھ ساؤنڈ انٹیگامیں کھیلے گئے 28ویں میچ میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،

انگلینڈ کے بائولرز کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت اومان کی پوری ٹیم 13.2 اوورز میں 47 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ، اس کے 10 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہ داخل ہوسکے ، صرف شعیب خان ہی 11 رنز بنا سکے ،دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عادل رشید نے 4 جبکہ مارک ووڈ اور جوفراآرچرنے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے اومان کا 48 رنز کا ہدف 3.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا

- Advertisement -

اوپنر فل سالٹ 3 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 12 رنز بنا کر بلال خان کے ہاتھوں بولڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے، دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر ول جیکس تھے جو 7 گیندوں پر 5 رنز بنا کر کلیم اللہ کی گیند پر پرجاپتی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ناقابل شکست 24 اور جونی بائرسٹو نے 8 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ اومان کے بلال خان اورکلیم اللہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ کے عادل رشید مین آف دی میچ قرار پائے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=476279

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں