ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل، بھارت نے انگلینڈ کو فتح کیلئے 169 رنز کا ہدف دیدیا

119
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل، بھارت نے انگلینڈ کو فتح کیلئے 169 رنز کا ہدف دیدیا

ایڈیلیڈ ۔10نومبر (اے پی پی):آ ئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےدوسرے سیمی فائنل میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو فتح کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا،ہاردک پانڈیا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 4 چوکے کی مدد سے 63 رنز بنائے، انگلینڈ کے کرس جارڈن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جمعرات کو ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ گرائونڈ میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جارہے آٹھویں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا کر انگلینڈ ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 169 رنز کا ہدف دیا۔

ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں کپتان روہت شرما 27، کے ایل راہول 5، سوریہ کمار یادو 14 رنز بناکر پویلین کو لوٹ گئے ، میچ کے اختتامی لمحات میں ہاردک پانڈیا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 4 چوکے کی مدد سے 63 رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی۔ انگلینڈ کی طرف سے بائولنگ کے شعبے میں کرس جارڈن نے تین جبکہ کرس ووکس اور عادل راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔