لاہور۔6فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک 9 ایڈیشنز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں 6 مختلف ٹیمیں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔ اس مختصر فارمیٹ میں کئی ٹیموں نے اپنی برتری منوائی اور کرکٹ شائقین کو یادگار لمحات دیئے۔2007 میں ہونے والا افتتاحی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت نے جیتاجبکہ 2009 میں پاکستان نے ٹائٹل اپنے نام …
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 9ایڈیشنز میں پاکستان2009 میں فاتح رہا

مزید خبریں
لاہور۔6فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں اب تک 9 ایڈیشنز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں 6 مختلف ٹیمیں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔ اس مختصر فارمیٹ میں کئی ٹیموں نے اپنی برتری منوائی اور کرکٹ شائقین کو یادگار لمحات دیئے۔2007 میں ہونے والا افتتاحی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھارت نے جیتاجبکہ 2009 میں پاکستان نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔اسی طرح2010 میں انگلینڈ پہلی بار عالمی چیمپئن بنا۔
ویسٹ انڈیز نے 2012 میں ٹرافی جیتی اور 2016 میں دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ 2014 میں سری لنکا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتا۔بعد ازاں 2021 میں آسٹریلیا نے پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کیا جبکہ 2022 میں انگلینڈ نے دوسری مرتبہ ٹائٹل حاصل کیا۔ اسی طرح2024 میں بھارت نے ایک بار پھر عالمی چیمپئن بن کر اپنی کامیابیوں میں اضافہ کیا۔








