ٹی ڈی اے پی نے جرمنی میں منعقد ہونے والی سات روزہ عالمی تجارتی نمائش ”ایگری ٹیکنیکا“ میں شرکت کےلئے 25 مارچ 2019ءتک درخواستیں طلب کرلیں

82
بین الاقوامی نمائش انٹرسیک دبئی میں شرکت کےلئے بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی میں منعقد ہونے والی سات روزہ عالمی تجارتی نمائش ”ایگری ٹیکنیکا“ میں شرکت کےلئے 25 مارچ 2019ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ادارے کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے کا انعقاد 10 تا 16 نومبر 2019 کو ہینوور جرمنی میں ہوگا جس میں زرعی مشینری ، آلات اور فاضل پرزہ جات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔