دبئی ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) ٹی 10 کرکٹ لیگ کا دوسرا ایڈیشن 23 نومبر سے 2 دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ شاہد آفریدی، کرس گیل، راشد خان اور آندرے رسل رواں برس شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایونٹ 23 نومبر سے 2 دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا، 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی، کریلا کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن کیلئے دفاعی چیمپئن کریلا کنگز کی طرف سے کرس گیل، عمران نذیر، سہیل تنویر، ایوان مورگن اور جنید خان ایکشن میں نظر آئینگے، پختونز کی طرف سے شاہد آفریدی، محمد عرفان، کولن منرو، سہیل خان کھیلتے نظر آئینگے۔ راشد خان، کامران اکمل، ایلکس ہیلز، ڈیوائن براوو، لاستھ مالنگا مراٹھا عریبینز کی طرف سے کھیلیں گے۔