38.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںٹی 10 کرکٹ لیگ کا دوسرا ایڈیشن شروع ہونے میں 22 دن...

ٹی 10 کرکٹ لیگ کا دوسرا ایڈیشن شروع ہونے میں 22 دن باقی

- Advertisement -

دبئی ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) ٹی 10 کرکٹ لیگ کا دوسرا ایڈیشن شروع ہونے میں 22 دن باقی رہ گئے۔ ایونٹ 23 نومبر سے 2 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق امارات کرکٹ بورڈ کی اجازت سے کھیلی جانے والی دنیائے کرکٹ میں پہلی ٹی 10 کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کےلئے تیاریاں متحدہ عرب امارات کی سلطنت دبئی اور شارجہ میں زور و شور سے جاری ہیں۔ ٹی 10 لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جبکہ دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی مختلف ٹیموں کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ کریلا کنگز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ افتتاحی میچ میں کراچینز کا مقابلہ راجپوتس سے ہو گا۔ لیگ کے پہلے روز تین میچ کھیلے جائینگے۔ ٹی 10 کرکٹ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ایونٹ میں شامل آٹھ ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چیمپئن کریلا کنگز، کراچینز، پختونز اور راجپوتس جبکہ گروپ بی میں بنگال ٹائیگرز، مراٹھا عریبینز، ناردرن واریئرز اور پنجابی لیجنڈز شامل ہیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=120181

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں