نئی دہلی ۔ 05 فروری (اے پی پی) دوسرے ٹی 20 بلائنڈ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا چھٹا میچ (کل) پیر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اب تک مسلسل 5 میچز میں ناقابل شکست ہے، پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا، پاکستان نے دوسرے میچ میں انگلینڈ، تیسرے میچ میں روایتی حریف بھارت، چوتھے میچ میں سری لنکا جبکہ پانچویں میچ میں نیپال کو شکست دے کر مسلسل پانچ فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔