شارجہ۔24اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021، سپر 12 رائونڈ میں (کل) پیر کو واحد میچ میں افغانستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ افغان ٹیم محمد نبی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سکاٹ لینڈ کو کائل کوئٹزر لیڈ کریں گے۔
میگا ایونٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔