شارجہ۔31اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 سپر 12 رائونڈ میں (کل) پیر واحد میچ میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شارجہ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں (کل) پیر کو انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
انگلینڈ کی ٹیم پہلے تینوں میچز جیت کر6پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ سری لنکا نے 3 میچ کھیل کر 1 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔