ایڈیلیڈ۔2نومبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ، نیدرلینڈز نے زمبابوے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکست دے کر سپر 12رائونڈ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیااور 2 پوائنٹس حاصل کر لئے، نیدرلینڈز کی ٹیم نے میکس اوڈوڈ کی نصف سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
نیدرلینڈز کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث زمبابوے کی ٹیم 19.2 اوورز میں 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے گروپ 2 کے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 117 رنز بناسکی ۔
نیدرلینڈز کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث زمبابوے کے 9 کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ بھی عبور نہ کر سکے۔ سکندر رضا40 اور سین ولیمز 28 رنز بناسکے۔وین میکرن نے تین جبکہ برینڈن گلوور،وین بیک اورباس ڈی لیڈے نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
جواب میں نیدرلینڈز نے میکس اوڈوڈ کی عمدہ نصف سنچری ک بدولت 118 رنز کا مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میکس اوڈوڈ 52 اور ٹام کوپر 32 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
یہ نیدرلینڈز کی سپر 12 رائونڈ میں پہلی فتح ہے۔ رچرڈ ناگاراوا اور بلیسنگ مزاربانی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیدرلینڈز کے میکس اوڈوڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔