ٹی 20 ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

91
ٹی 20 ورلڈ کپ ، جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

پرتھ۔30اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 قیمتی پوائنٹ حاصل کر لئے ، پروٹیز نے 134 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ڈیوڈ ملر نے 59 اور ایڈن مارکرم نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، لنگی نیگڈی کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا ۔

اتوار کوپرتھ سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ 2 کے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے ، سوریا کمار یادیو نے 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ، جنوبی افریقہ کے لنگی نیگیڈی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، وین پارنیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،

جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ڈیوڈ ملر نے 59 اور ایڈن مارکرم نے 52 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، بھارت کے ارشدیب سنگھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، لنگی نیگڈی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، واضح رہے کہ اس فتح کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں پہلے نمبر پر آگئی ہے جبکہ بھارت 4 پوانٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔