ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 رائونڈ میں (کل)2 میچ کھیلے جائیں گے

105

ابوظہبی۔30اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 سپر 12 رائونڈ میں (کل) اتوار کو مزید 2 میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ افغانستان اور نمیبیا جبکہ دوسرا میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں۔

ٹورنامنٹ میں (کل) اتوار کو افغانستان اور نمیبیا کی ٹیمیں ابو ظہبی میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر3 بجے شروع ہو گا۔

اسی روز دوسرا میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین دبئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔