
ملتان۔6 مئی (اے پی پی )پائیدارترقی کے لئے سائنسی تعلیم کے حصول میں مہارت حاصل کرناناگزیرہے،ہماری آنےوالی نسلیں سائنس کے میدان میں ترقی کی منتظرہیں اورہمیں ایک بہترمعاشرے کی تکمیل کےلئے دین اورسائنس دونوں کو ساتھ لے کرچلناہوگا۔ان خیالات کااظہاروزیرمملکت برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈپروفیشنل ٹریننگ انجینئرمحمد بلیغ الرحمن نے صادق کالج ووومن یونیورسٹی میں پہلی نیشنل سائنس کانفرنس کے اختتامی سیشن میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔