اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوھدری نے کہا ہے کہ پائیدار بحری ترقی کے لیے بلیو کاربن ایکو سسٹم کا تحفظ ناگزیر ہے،مینگروو درخت کاربن جذب کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں،انڈس ڈیلٹا منصوبہ پاکستان کا قیمتی ماحولیاتی خزانہ ہے۔
وزارت بحری امور کی جانب سے بلیو کاربن ایکو سسٹم کے حوالہ سے جاری خصوصی بیان میں وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوھدری نے کہا کہ پائیدار بحری ترقی کے لیے بلیو کاربن ایکو سسٹم کا تحفظ ناگزیر ہے،بلیو کاربن ماحولیاتی تحفظ کا ضامن ہے۔ وزیر بحری امور نے کہا کہ مینگروو درخت کاربن جذب کرنے کا قدرتی ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈس ڈیلٹا منصوبہ پاکستان کا قیمتی ماحولیاتی خزانہ ہے،انڈس ڈیلٹا منصوبے سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوئے ۔
جنید انوار چوہدری نے مزید کہا کہ ساحلی ایکو سسٹمز کا تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،ساحلی تحفظ میں مقامی کمیونٹی کی شرکت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلیو کاربن منصوبے سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ سمندری ماحولیاتی نظام آلودگی کی وجہ سے شدید خطرے میں ہے،ماحولیاتی تحفظ اور معیشت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581185