تہران۔20نومبر (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ پابندیاں اٹھالی جائیں تو جوہری معاہدے کی پاسداری کر سکتے ہیں۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن سے کہا ہے کہ اگر وہ تہران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کردیں تو ایران 2015 کے جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن محض تین اہم حکم ناموں کے ذریعے سارے مراحل احسن طریقے سے پورے کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی حریف اور صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ کے امیدوار جوبائیڈن نےتاریخی معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا جو کہ ایران کے ساتھ 2015 میں 6 عالمی طاقتوں نے جوہری معاہدہ کیا تھا۔