واشنگٹن ۔ 26 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی کے اس بیان کو ‘احمقانہ اور تضحیک آمیز’ قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وائٹ ہاو¿س ‘ذہنی بیمار’ ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی قیادت حقیقت کو نہیں سمجھ رہی ہے۔صدر ٹرمپ نے ایران پر اضافی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایران کے جارحانہ رویے کا جواب ہیں۔ان پابندیوں کی زد میں ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای بھی شامل ہیں۔اس سے پہلے صدر حسن روحانی نے حالیہ امریکی پابندیوں پر اپنے ردِعمل میں کہا تھا کہ امریکا کا یہ کہنا جھوٹ ہے کہ وہ مذاکرات چاہتا ہے۔حسن روحانی نے صدر ٹرمپ کی پالیسی کو جنجھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے وائٹ ہاوس کو ‘ذہنی بیمار’ کہا تھا ۔ایرانی صدر نے کہا کہ رہبرِ اعلیٰ کے خلاف پابندیاں بے کار ثابت ہوں گی۔