پاتھم نسانکا نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کئی ملکی ریکارڈز اپنے نام کرلئے

127
پاتھم نسانکا نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کئی ملکی ریکارڈز اپنے نام کرلئے

پالے کیلی۔14فروری (اے پی پی):پاتھم نسانکا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 2 ہزار رنز اور تین میچوں کی سیریز میں زیادہ رنز بنانے والے سری لنکن کرکٹر بن گئے ہیں۔

بدھ کے روز افغانستان کے خلاف پالے کیلی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں اوپننگ بیٹر پاتھم نسانکا نے شاندار سنچری سکور کرکے یہ سنگ میل عبور کیا، نسانکا نے افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں مجموعی طور پر 346 بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔

وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والے سری لنکا بیٹر بھی بن گئے ہیں، نسانکا نے 53 میچوں میں دو ہزار رنز بنائے جبکہ ان سے قبل اوپل تھرنگا نے 62 میچوں میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔