پارسا کو 2018 میں پی ڈی ایم اے میں ضم ہونے کے بعد بحالی ونگ بنا دیا گیا،پی ڈی ایم اے

212

پشاور۔9اپریل (اے پی پی):پراونشل ریکنسٹرکشن، ریہبلی ٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ اتھارٹی (پارسا) کو 2018 میں پی ڈی ایم اے میں ضم ہونے کے بعد بحالی ونگ بنا دیا گیا ہے جو کہ 2009 میں مالاکنڈ ڈویژن میں شدت پسندی کی وجہ سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی کے لئے بنایا گیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پارسا کی مذکورہ کمیٹی مالاکنڈ ڈویژن میں مختلف شعبہ جات میں منصوبوں کی تیزی سے منظوری دیتی ہے۔

خیبرپختونخوا ریکنسٹرکشن پروگرام کے تحت زیر التوا منصوبے، مسمار شدہ گھروں کے لئے مختص فنڈز کو سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے منتقل کرنے، منصوبوں پر پیش رفت بارے میں جائزہ کمیٹی کے قیام اور مالاکنڈ انفراسٹرکچر پراجیکٹ کے تحت مختلف منصوبے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھے،

کمیٹی نے خیبرپختونخوا ریکنسٹرکشن پروگرام میں مختلف شعبہ جات میں زیر التوا منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کرکے انھیں جون کے مہینے سے پہلے مکمل کرنے کی ڈیدلائن دی گئی ہے، مسمار شدہ گھروں کے فنڈز کی منتقلی کے لئے اقدمات کئے جارہے ہیں, مالاکنڈ انفراسٹرکچر پراجیکٹ میں بھی مجوزہ منصوبوں کی بھی صوبائی کابینہ سے منظوری لی جا ئے۔