- Advertisement -
اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):پارلیمانی بجٹ آفس بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا۔منگل کو حکومتی رکن رانا ارادت شریف خان نے تحریک پیش کی کہ انہیں بل پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اس بل کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔محرک رانا ارادت شریف نے موقف اختیار کیاکہ بل میں اوورلیپنگ کا عنصر نہیں ہے جس کے بعد رانا ارادت شریف کو بل پیش کرنے کی اجازت مل گئی اورانہوں نے پارلیمانی بجٹ آفس بل 2025 ایوان میں پیش کردیا،جس کو مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیاگیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596421
- Advertisement -