33.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومضلعی خبریںپارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کا ڈینگی سے روک تھام کے حوالے...

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کا ڈینگی سے روک تھام کے حوالے سے رتہ امرال سکول کا دورہ

- Advertisement -

راولپنڈی ۔5مارچ (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے ڈی ایچ او احسان غنی کے ہمراہ یوسی 2 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رتہ امرال کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سکول کی پرنسپل اور بچیوں نے استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر شازیہ رضوان نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، انسداد ڈینگی کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ انہوں نے بچیوں کو ڈینگی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے گھروں میں فریج کے نیچے پانی والی ٹرے کو چیک کریں اور اس میں جمع شدہ پانی، اپنے گھروں کی چھتوں، گلیوں، روم کوکروں کو صاف ستھرا رکھیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں اور جو بچیاں یہ کام کریں گئی ان کو 25 نمبر ملیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے بچیوں میں ڈینگی آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569137

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں