پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود محترمہ بشریٰ رند کا یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد

295
پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان کی ہرنائی کے قریب مزدورں کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت

کوئٹہ۔28مئی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود محترمہ بشریٰ رند نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر ے28 مئی 1998کا دن قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا تاریخ ساز دن ہے اس دن کو ملکی سلامتی‘ دفاع اور قومی وقارو افتخار کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستانی قوم بلکہ پوری ملت اسلامیہ کیلئے فخر کا باعث ہے یوم تکبیر کا پیغام یہی ہے کہ ہم ملکی دفاع‘ ترقی اور خوشحالی کیلئے یکسو ہو جائیں اور کسی کو بھی اپنی منزل کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن ہماری قومی زندگی کا اہم سنگ میل ہے کیونکہ اس دن پاکستان عسکری لحاظ سے ناقابل تسخیراور بھارت کا غرور خاک میں مل گیا یوم تکبیر پاکستانی قوم کیلئے یومِ فخر ہے کیونکہ اس دن ہم نے دنیا کو باور کرا دیا تھا کہ ہم ایک غیرت مند قوم ہیں جو باعزت طریقے سے سراٹھا کر زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔