اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما الیاس احمد بلور کے انتقال پر تعزیت اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے مرحوم کے ا اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کا انتقال سوگوار خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے، پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہی۔
بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ الیاس احمد بلور کا انتقال ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔