- Advertisement -
سیالکوٹ۔7مئی (اے پی پی):رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن پنجاب رانا محمد فیاض کی زیر قیادت پسرور میں پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئےریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
شرکا نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکا پاک فوج قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں اور مودی مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ۔ یہ ریلی ستراہ چوک سے شروع ہو کر پسرور کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593998
- Advertisement -