پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ محسن شاہنواز رانجھا کا تقریب سے خطاب

181

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہے، حکومت نے کبھی ڈکٹیشن نہیں دی، میڈیا صحافتی ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرے۔ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا ہاﺅسز کی سیکیورٹی کےلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں مقامی ہوٹل میں آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے تاہم صحافیوں کو صحافتی ضابطہ اخلاق پر عمل کرنا چاہیے۔