اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے وزارت ریلوے میں جمعرات کو ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ریلوے کے مختلف شعبوں پر بات چیت کی گئی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ وہ مسافر ٹرینیں اور فریٹ ٹرین کی تعداد بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے ریلوے کے خسارے کو کم کرنے کو اپنی ترجیح بتایا۔ اس موقع پر ڈی جی آپریشن مریم گیلانی، ڈی جی ٹیکنیکل منور شاہ اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ نورالدین بھی موجود تھے.