پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے تاکہ ملک سے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی لعنت کو ختم کیا جاسکے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان …

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے بھاری مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آئی ہے تاکہ ملک سے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی لعنت کو ختم کیا جاسکے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی قیمت پر بدعنوان اور لٹیروں کو این آر او نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف خاندان بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث ہے، اب شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ موجودہ حکومت مریم نواز سے متعلق عدالت کے فیصلے پر پوری طرح عملدرآمد کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار لوٹ مار کرنے والوں سے لوٹی ہوئی قومی دولت کی وصولی کے لئے موثر انداز سے احتساب کا عمل جاری ہے۔