پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

203

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی اور تخریب کاری کا کا میابی سے خاتمہ کیا ہے اور پوری قوم ، حکومت اور اپوزیشن نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کیا ، جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہادر مسلح افواج نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور قیام امن کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ قو می سلامتی کے معامللہ پر کسی کو پوائنٹ سکورننگ کے لئے سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن ملک کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اوٓر ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے بے دردی سے قومی خزانہ لوٹا اور یہ دونوں جماعتیں بھاری کرپشن میں ملوث رہی ہیں ۔ ملیکہ بخاری نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے معیشت کو کمزور کیا جبکہ پاکستا ن تحریک انصاف کی حکومت معاشی استحکام کے لئے کام کر رہی ہے اور اداروں کو مضبوط اور موئثر بنائے گی