26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںپارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت فرح ناز اکبر کا نیشنل...

پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت فرح ناز اکبر کا نیشنل میوزیم آف پاکستان کا دورہ

- Advertisement -

کراچی۔ 09 جولائی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ اور ثقافت فرح ناز اکبر نے نیشنل میوزیم آف پاکستان کا دورہ کیا اورمیوزیم میں موجود قلمی نسخوں کی گیلری، قرآن پاک کے قدیم نسخے

تحریک آزادی کی گیلری سمیت دیگر گیلریز کا معائنہ کیا۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر نے ہدایت دی کہ بھارتی جارحیت کے خلاف افواجِ پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص میں شاندار فتح کی تصاویر پر مبنی ایک گیلری بنائی جائے۔ا

- Advertisement -

نہوں نے کہا کہ میوزیم انتظامیہ ایسے تشہیری اقدامات کرے جس سے طلبہ و طالبات یہاں آنے میں دلچسپی لیں۔ انہوں نے کہا کہ میوزیم میں تھری ڈی اثرات سے مزین ایک حصہ ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں موجود مصوری، نوادرات، کتابوں کے قدیم نسخے نہایت تاریخی ہیں جن کے متعلق شہریوں کو آگاہی ہونی چاہیے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں