پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کنول شوذب کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

143

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات کنول شوذب نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس میں انفراسٹرکچر،انرجی، صنعت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون پاکستان کی اقتصادی حالت بدلنے میں کردار ادا کر ے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔کنول شوذب نے کہاکہ سی ایک گیم چینجر منصوبہ ہے، مقامی مزدور طبقہ خصوصاً نوجوانوں کو جدید ہنر سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملکی صنعتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ہوگا،تاکہ وہ جدید دنیا کے ساتھ قدم بقدم چل سکیں۔اس سلسلے میں نوجوانوں میں ملازمت کے علاوہ کاروبار کا رجحان پیداکرنا ہوگا۔