پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی محمد نورزئی کی ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبد الغفار مگسی سے ملاقات

34

کوئٹہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے سماجی بہبود حاجی ولی محمد نورزئی نے جمعرات کوڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبد الغفار مگسی سے ملاقات کی ۔ جس میں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

حاجی ولی محمد نورزئی نے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام میں لیویز فورس اہم کردارادا کررہی ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی طرح لیویز فورس نے بھی امن وامان کے قیام میں اپنے شہداء دئیے ہیں ،ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔