پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

178

وزیراعظم نواز شریف نے کبھی احتساب سے فرار اختیار نہیں کیا، مشرف سمیت سابق ادوار میں بار بار احتساب میں وہ سرخرو ہوئے
پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) خصوصاً وزیراعظم نواز شریف نے کبھی احتساب سے فرار اختیار نہیں کیا، مشرف سمیت سابق ادوار میں ان کے بار بار احتساب ہوئے مگر وہ سرخرو ہوئے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کے رہنماﺅں کو اپنے رویوں کو شائستہ بنانا ہو گا، عمران خان شوکت خانم ہسپتال کو بطور ڈھال استعمال نہ کریں، شریف فیملی بھی صحت کے شعبہ میں چیریٹی کرتی ہے جہاں غریبوں کو علاج معالجہ کی مثالی سہولتیں دستیاب ہیں۔