پارلیمانی سیکرٹری ریلوے دیوان عاشق بخاری کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

اسلام آباد ۔ 17 اگست(اے پی پی) وزارت ریلوے کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے ایم ون کی اپ گریڈیشن کا کام 2020ءمیں مکمل ہوگا‘ کراچی سے لاہور تک ریلوے کا ڈبل ٹریک بچھا دیا گیا ہے‘ ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرانے سمیت ریلوے کی بہتری کے لئے دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں‘حادثات …

اسلام آباد ۔ 17 اگست(اے پی پی) وزارت ریلوے کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک ریلوے ایم ون کی اپ گریڈیشن کا کام 2020ءمیں مکمل ہوگا‘ کراچی سے لاہور تک ریلوے کا ڈبل ٹریک بچھا دیا گیا ہے‘ ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرانے سمیت ریلوے کی بہتری کے لئے دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں‘حادثات سے بچا وکیلئے ریلوے سٹیشنوں کے اطراف میں باڑ لگائی جارہی ہے، اس سے ریلوے کی اراضی پر قبضے کو روکا جاسکے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ساجد احمد کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری ریلوے دیوان عاشق بخاری نے بتایا کہ کراچی سے پشاور سیکشن پر کچھ سیکشن میں 105 یا 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چل رہی ہے،کراچی سے لاہور فیز 2018ءتک مکمل ہوگا۔ تمام ریلوے ٹریک اور ریلوے سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن ہوگی۔ اس کے بعد ٹریک پر 160 کلو میٹر تک گاڑیاں چل سکے گیں

مزید خبریں

Leave a Reply